4 مئی، 2024، 8:45 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85465806
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت پر  بحرین کے استقامتی گروہ کا دوسرا ڈرون حملہ

تہران – ارنا – بحرین کے اسلامی استقامتی گروہ کے فوجی بازو سرایا الاشتر نے مقبوضہ فلسطین کے شہرام الرشراش میں ایک اہم صیہونی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

 ارنا نے عرب میڈيا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کے اسلامی استقامتی گروہ نے آج سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ غزہ کے عوام کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

 بحرین کے اسلامی استقامتی گروہ کے فوجی بازو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور مظلوم لیکن پائیدار  فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملے بند نہیں ہوتے، اس وقت تک صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بحرین کے اسلامی استقامتی گروہ کے فوجی بازو سرایا الاشتر نے اس سے پہلے گزشتہ منگل کو بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایلات میں ایک اہم صیہونی مرکز پر ڈرون حملہ کیا تھا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .